ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار:سیر کے لئے آنے والے طلبہ نے نشے کی حالت میں ہوٹل میں کی توڑ پھوڑ

کاروار:سیر کے لئے آنے والے طلبہ نے نشے کی حالت میں ہوٹل میں کی توڑ پھوڑ

Sun, 27 Aug 2017 15:25:20    S.O. News Service

کاروار27؍اگست (ایس او نیوز)کاروار ٹیگور بیچ پر سیر کے لئے آئے ہوئے طلبہ کے ایک گروپ نے نشے کی حالت میں لڑکیوں سے چھیڑ خانی کی اور اعتراض جتانے پر وہاں کے ایک ہوٹل میں توڑ پھوڑ کر ڈالی۔ جس کے بعد پولیس نے طلبہ کو اپنی حراست میں لے لیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق منڈیا ضلع کے بی جی ایس کالج کے طلبہ تفریحی دورے پر کاروار آئے ہوئے تھے۔ ٹیگور بیچ سے قریب واقع گنپتی اولویکر کے ہوٹل ڈرائیو اِن میں یہ لوگ کھانا کھانے کے لئے داخل ہوئے۔ پھرنشے کی حالت میں وہاں پر موجود لڑکیوں سے چھیڑ خانی کرنے لگے۔جب ہوٹل کے ایک اسٹاف نے ان طلبہ کو ا س سے باز رکھنے کی کوشش کی تووہ مشتعل ہوگئے اور ہنگامہ مچاتے ہوئے ہوٹل کے شیشے توڑ ڈالے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ہنگامہ آرائی میں ملوث 54طلبہ کو حراست میں لے لیا۔
 


Share: